Published: 19-11-2022
ڈنگہ (عبدالمجید پپو)پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنما‘ امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 30 میاں خالد رفیق آف سیکریالی نے کہا کہ ملکی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے اور پاکستان کے وقار کو داؤ پر لگانے والوں سے کوئی رعایت نہیں برتیجائے گی۔ اس سازش میں جو عناصر ملوث ہیں ان کا کڑا احتساب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان یو ٹرن کے ماسٹر اور جھوٹی سیاست کے بانی ہیں۔ جھوٹ اور بد تمیزی کی سیاست کو فروغ دینے والے عمران خان کی سیاست آخری ہچلولے کھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اس وقت ملک کو مسائل کے بھنور سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی طرف لا رہا ہے مگر عمران خان کو ملک سے زیادہ اقتدار کی فکر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ہاؤس سے حساس گفتگو کا ریکارڈ ہونا اور منظر عام پر آنا قومی المیہ ہونے کے ساتھ اس بات کا ثبوت بھی ہے کہ سیاسی فائدہ اٹھانے کی خاطر پی ٹی آئی کس حد تک جا سکتی ہے۔