علامہ خادم رضوی کا عرس شروع گجرات سے آج بڑا قافلہ روانہ ہو گا

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)بانی وقائد تحریک لبیک پاکستان امیرالمجاہدین علامہ حافظ خادم حسین رضوی کے دوسرے عرس پاک کی تین روزہ تقریبات کا چادرپوشی اوردعا سے جامع مسجد رحمتہ اللعالمین مین ملتان روڈ سے آغازکیاگیا  امیرتحریک لبیک پاکستان حافظ سعد حسین رضوی،صاحبزادہ انس حسین رضوی ودیگرنے مولاناخادم حسین رضوی کے مزار پرچادرپوشی کی جس کے بعد مرکزی نائب امیرتحریک لبیک پاکستان پیرسید ظہیرالحسن شاہ نے خصوصی دعا کرائی،عرس پاک کی آج دوسرے روزتقریبات میں شرکت کیلئے ضلع گجرات سے امیرضلع حافظ مرزاشفیق آرزو قادری کی قیادت میں ضلع بھرسے ہزاروں کارکنان مرکزی سیکرٹریٹ بھمبرروڈ گجرات جمع ہونگے جہاں سے صبح گیارہ بجے قافلہ عرس پاک تقریبات میں شرکت کیلئے روانہ ہوگا نمائندہ ڈاک سے گفتگوکرتے ہوئے حافظ مرزاشفیق آرزو نے بتایاکہ بانی تحریک لبیک پاکستان حافظ علامہ خادم حسین رضوی کے عرس پاک میں شرکت کرنیوالے افراد کیلئے کھانے پینے اورفری ٹرانسپورٹ کاخصوصی اہتمام کیاگیاہے،انشاء اللہ عرس پاک میں گجرات سے ہزاروں عاشقان رسول شرکت کرکے قائد علامہ خادم حسین رضوی کوخراج عقیدت پیش کریں گے

آج کا اخبار
اشتہارات