چوہدری افتخار احمد چیمہ قائمقام امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات مقرر

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرسابق صدر ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن گجرات چوہدری انصردھول ایڈووکیٹ ایک ہفتہ کے دورے پربیرون ملک روانہ ہوگئے ہیں ان کی عدم موجودگی میں جماعت اسلامی ضلع گجرات کے نائب امیردارارقم سکولز گجرات ریجن کے ڈائریکٹرچوہدری افتخارچیمہ قائم مقام امیرجماعت اسلامی ضلع گجرات ہونگے انہوں نے گزشتہ روزاپنے عہدے کاحلف پڑھااس موقع پرچوہدری انصردھول ایڈووکیٹ گجرات سٹی کے امیراحمد سلطان،الخدمت فاؤنڈیشن کے جنرل سیکرٹری راجہ ساجد شریف،جماعت اسلامی کے بزرگ رہنما چوہدری بہادرخاں،راجہ نعیم خاورودیگرموجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات