کراچی، سکندر اشفاق رضی معصوم قمر کی قیادت میں چیمبر وفد کا مرکز فیضان مدینہ دورہ

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات(محبوب عالم)سکندر اشفاق رضی صدر گجرات  چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے محمد معصوم قمر نائب صدر اور ایگزیکٹو ممبران چوہدری حمزہ شہریار،شیراز ناصر ڈار اور شیخ اویس امجد کے ہمراہ کراچی میں عا لمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا خصوصی دورہ کیا۔ مدنی مرکز میں حاجی امین رکن شوریٰ نگران کراچی نے سید عبدالرزاق عطاری  سربراہ تعلقاتِ عامہ اور شعبہ جات کے ہمراہ وفد کا استقبال کیا۔  سید عبدالرزاق عطاری نے وفد کو عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے کام کے بارے میں تفصیلی بتایا اور اس کے تحت کام کرنے والے مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔صدر گجرات چیمبر نے فیضان مدینہ کراچی کے پراجیکٹس کو سراہا اور کہا کہ گجرات چیمبر آف کامرس اور دعوت اسلامی مل کر پراجیکٹس کر سکتے ہیں۔ ہمارا دعوت اسلامی کے ساتھ ایک تعلق قائم ہے اور دونوں ادارے مل کر  سماجی بہبود کے لیے کام کر سکتے ہیں۔ میٹنگ کے اختتام پر حاجی امین رکن شوریٰ نگران کراچی نے وفد کو فیضان مدینہ کراچی کی جانب سے خصوصی تحائف بھی دئیے۔

آج کا اخبار
اشتہارات