Published: 20-11-2022
گجرات(صہیب سرور سے)چوہدری محمد سلیم کمبوہ کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر سابق چیئر مینوں چوہدری محمد اشرف ریحانیہ، میاں پرویز اختر پگانوالہ، حاجی ظفر رحمانی نے وفد کے ہمراہ جا کر مبارکباد دی اور مٹھائی پیش کی، انہوں نے کہا کہ چوہدری سلیم کمبوہ کا بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب انتخاب بہترین فیصلہ ہے چوہدری سلیم کمبوہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ پنجاب، چوہدری مونس الٰہی نے جو ذمہ داری ڈالی ہے اس کو احسن طریقہ سے پورا کروں گا عوام کے مسائل کا حل اور ان کو ریلیف دلوانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے، مبارکباد دینے کے لئے آنے والوں کے مشکور ہیں اور ہم ان کی قدر کریں گے