شاہد نعیم بٹ کسان ونگ کو فعال بنائیں گے، چوہدری چاند چدھڑ

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)ممتاز راہنما ن لیگ سابق چیئر مین شاہد نعیم بٹ کے قریبی ساتھی چوہدری چاند چدھڑ، چاچا برکت بٹ لنگے، عادلبٹ لنگے نے کہا ہے کہ سابق چیئر مین شاہد نعیم بٹ کا صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع گجرات بننا ان کی خداداد صلاحیتوں کا اعتراف ہے وہ ایک محنتی متحرک اور مستقل مزاج انسان ہیں جو کہ شہر ت یافتہ سیاسی پس منظر رکھتے ہیں وہ دھڑے کے پکے اور جماعت کے مخلص جانثار ساتھی ہیں مسلم لیگ ن کی مضبوطی اور ترویج کے لئے ان کی خدمات کسی تعارف کی محتاج نہیں ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف نے حال ہی میں کسانوں کو ریلیف دینے کے لئے تاریخی پیکیج کا اعلان کیا ہے جس سے زراعت میں بہتری آئے گی اور کسانوں کا معیار زندگی بلند ہوگا ہم صدر مسلم لیگ ن کسان ونگ ضلع گجرات شاہد نعیم بٹ کی زیر قیادت مسلم لیگ ن کے لئے ہمیشہ حاضر رہیں گے

آج کا اخبار
اشتہارات