Published: 20-11-2022
لالہ موسیٰ (محمد منشا بٹ)سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود نے میاں نواز شریف سے اہم شیڈول میٹنگ کی اس خصوصی میٹنگ میں اہم معاملات پر گفتگو ہوئی، میاں طارق نے میاں نواز شریف کی صحت کے حوالے سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ میاں نواز شریف نے مزید معاملات پر بات چیت کے لیئے میاں طارق کو اگلی میٹنگ کے لیئے بھی بلوا لیا ہے جو کہ آنے والے چند دنوں میں متوقع ہے۔ ان شیڈول میٹنگز میں میاں نواز شریف نے پاکستان کو دوبارہ معاشی طور پر مستحکم کرنے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیئے خصوصی اقدامات اٹھانے پر زور دیا۔ میاں نوازشریف نے میٹنگ میں موجود اہم شرکاء کو ملکی مفاد کے لیئے مزید جدوجہد اور محنت کرنے کا کہا اور انقریب پاکستان واپس جانے کا عندیہ بھی دیا۔