طلباء کی سماجی و مذہبی تربیت کرنیوالے تعلیمی ادارے ملک کا سرمایہ ہیں، رخسانہ قدیر

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

کھاریاں (تحصیل رپورٹر) ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر میڈم رخسانہ قدیر نے کہا ہے کہ وہ تعلیمی  ادارے جہاں تعلیمی اور نصابی سرگرمیوں پر خاص توجہ دی جاتی ہے اور ساتھ ساتھ سماجی و مذہبی تربیت کا اہتمام ہو وہ ادارے ملک و قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں۔ڈی ای او گزشتہ روز کھاریاں میں دختران ملت ہائیر سیکنڈری سکول منڈیر میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا  کہ محکمہ تعلیم ایسے تعلیمی اداروں کو ہر ممکن تعاون فراہم کر رہا ہے جو طلباء  بالخصوص بچیوں کو ایسی تعلیم دے رہا ہو جس سے ملک  و قوم کا نام روشن ہو۔پرنسپل ادارہ کاشف امیر،   ایگزیکٹو ارشد چوہدری نے بھی خطاب کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات