Published: 20-11-2022
ڈنگہ(عبدالمجید پپو) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما‘ محلہ آرام باغ ڈنگہ چوہدری راشد محمود آف ساؤتھ افریقہ نے کہا کہ حقیقی آزادی مارچ نئے پاکستان کے قیام کی بنیاد ثابت ہو گا۔ عمران خان قوم کے سچے اور حقیقی ترجمان ہیں۔ تحریک انصاف کا حقیقی آزادی مارچ ملکی سیاسی نظام میں کرپشن اور بیرونی مداخلت کے خلاف تاریخ ساز جدوجہد ہے۔ شہر شہر پاکستانی عمران خان سے یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں۔ حقیقی آزادی مارچ میں عوام نے شامل ہو کر امپورٹڈ حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کر دیا۔ ملک میں امپورٹڈ حکمرانوں سے نجات اور الیکشن انتہائی ضرور ی ہیں