اقتدار کی ہوس میں موجودہ سابقہ حکمران اندھے، جماعت اسلامی ہی امید کی کرن ہے، ڈاکٹر طارق سلیم

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مینارپاکستان سے جدوجہد کا آغازہوا،پولنگ ڈے تک کامیابی کے سفر جاری رہے گا،عمران خان،نوازشریف اورآصف زرداری نے نوجوانوں کی امیدوں کوخا ک میں ملایاجماعت اسلامی نے یوتھ لیڈرشپ کوہراول دستے کا کردار دیا،اقتدارکی ہوس نے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کواندھا کردیا،عدلیہ اور احتساب کے ادارے آزاد ہوتے توپارلیمنٹ پرقابض میجارٹی ممبران جیل میں چکی پیس رہے ہوتے،لانگ مارچ کے لیے افراد اور اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش ہے لیکن سرپرسائبان ہٹنے سے جیتنے والے کرپٹ گھوڑے بھی نئی اڑان بھررہے ہیں،مستقبل جماعت اسلامی کا ہے نوجوان ترازو کے سفیربن جائیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مینارپاکستان لیڈرشپ یوتھ کنونشن کے کامیاب انعقاد پرصوبے بھرکی یوتھ لیڈرشپ کے اعزازمیں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل،صوبائی صدراویس اسلم مرزا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،ڈاکٹرعمران فراز،میاں یاسر گجر،چوہدری انعام الرحمن،میاں عبدالروؤف سمیت دیگرذمہ داران شریک ہوئے۔تقریب میں یوتھ لیڈرزکواعزازی شیلڈزبھی دی گئیں۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ باشعورنوجوان عوام تک پیغام پہنچائیں کہ روپے پیسے سے زیادہ ان کا ووٹ قیمتی ہے اس خزانے کی کنجی سے وہ اپنی تقدیربدل سکتے ہیں اگروہ کرپٹ اور بددیانت ٹولے کی بجائے سراج الحق اور جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں گے توحقیقی اسلامی فلاحی ریاست ان کا مقدرہوگی

آج کا اخبار
اشتہارات