Published: 20-11-2022
اسلام آباد (وقائع نگار) وزیر خار جہ و چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کی سازش سے پردہ اٹھا تے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں دھمکی دی گئی تھی کہ انتخابات ہونگے یا مارشل لاء ہوگا،عمران خان نے جان بوجھ کر ایک سیاسی بحران پیدا کرنے کی کوشش کی،عمران خان کی کوشش تھی کہ تبدیلی کو روک لیا جائے اور چاہے مارشل لاء لگ جائے،عمران خان نے اس کے بعد پھر مئی میں کوشش کی کہ آئی ایم ایف ڈیل کو سبوتاژ کریں مگر وہ بھی کوشش ناکام رہی