Published: 20-11-2022
گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان مسلم لیگ ق کے راہنما و امیدوار برائے ایم این اے حلقہ این اے 71چوہدری موسیٰ الٰہی سے ضلعی چیئرمین بیت المال کمیٹی گجرات پیر سید شمیم شاہ بخاری کی ون ٹو ون ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیالات، چوہدری موسیٰ الٰہی کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور انہیں ضلعی بیت المال کمیٹی کی کارکردگی سے آگاہ کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق چوہدری موسیٰ الٰہی سے پیر شمیم شاہ بخاری کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیالات چوہدری موسیٰ الٰہی کو حقیقی لانگ مارچ کی سرائے عالمگیر موسیٰ ہاؤس میں مثالی استقبال کرنے پر عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا چوہدری موسیٰ الٰہی ہر یونین کونسل کیلئے کروڑوں روپے کے فنڈز لاکر عوامی فلاح و بہبود کیلئے سرگرم عمل، عوام کو ریلیف پہنچا رہے ہیں: پیر شمیم شاہ بخاری نے مزید کہا کہ چوہدری موسیٰ الٰہی جیسے لوگ معاشرے کی بہتری کے لیے ضروری ہیں اور وہ اپنے خاندان کی روایات کے مطابق کام کررہے ہیں۔