Published: 20-11-2022
ٹانڈہ(منظور اے ملک سے) ممبر قومی اسمبلی این اے 68 چوہدری حسین الٰہی کی خصوصی ہدایت پر اْن کے قریبی ساتھی چوہدری عبدالرحمن گجر سرائے ڈھنگ نے ٹانڈہ اور شاہجہانی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور عوامی شکایات پر ٹھیکیدار کو ہدایت جاری کی کہ غیر معیاری میٹریل کسی صورت قابل قبول نہیں انہوں نے کہا کہ فنڈز عوام کی امانت ہوتے ہیں ان کو خرچ بھی اچھے طریقے سے کرنا فرض ہے انہوں نے کہا کہ ٹانڈہ سے موٹا اور شاہجہانی میں جاری ترقیاتی کاموں میں دوم اینٹ اور سیمنٹ کے کم استمعال کی شکایات پر چوہدری حسین الٰہی نے بھیجا ہے انہوں نے کہا کہ اگر آئندہ ٹھیکیدار نے گڑ بڑ کی تو سخت ایکشن ہوگا اس موقع پر سابق چیئرمین چوہدری ارشد وڑائچ شاہجہانی چوہدری جمشید اقبال وڑائچ چوہدری مدثر لطیف وڑائچ چوہدری نعیم وڑائچ اور سینئر صحافی ایم زاہد چوہان ایم امان اللہ گجر ہمراہ تھے ٹانڈہ میں ایم زاہد چوہان نے جاری ترقیاتی کاموں کے غیر معیاری ہونے کا موقع پر چوہدری عبدالرحمن کو ثبوت فراہم کیا جبکہ شاہجہانی میں بھی ٹھیکیدار کے غیر معیاری کام کی نشاہدہی کی گئی اس موقع پر چیئرمین چوہدری ارشد وڑائچ چوہدری جمشید اقبال وڑائچ نے چوہدری حسین الٰہی چوہدری عبدالرحمن گجر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بروقت موقع پر پہنچ کر مسائل کو حل کیا۔