Published: 20-11-2022
ڈنگہ(عبدالمجید پپو) پاکستان تحریک انصاف کے راہنما‘ سابق امیدوار برائے چیئرمین چوہدری صدف خاں آف چیلیانوالہ نے کہا کہ عمران خان کی مسلسل جدوجہد کی وجہ سے عوام میں سیاسی شعور بیدار ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے تمام مسائل کا ایک نقاطی حل صاف اور شفاف انتخابات کا انعقاد ہے۔ 13 جماعتیں مل کر بھی اکیلے عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتیں۔ عمران خان حق اور سچ کی جنگ لڑ رہا ہے۔ حقیقی آزادی مارچ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ آج اگر الیکشن ہوتے ہیں تو 13 جماعتوں پر مشتمل پی ڈی ایم عبرت ناک شکست سے دوچار ہو گی۔