Published: 30-09-2022
گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و سابق وفاقی وزیر چوہدری وجاہت حسین کی گاؤں موٹا آمد، مسلم لیگی راہنما وسابق تحصیل ممبر، سابق چیئرمین چوہدری عبدالحمید ارشد کی روح کو ایصال ثواب کیلئے منعقدہ ختم قل کی محفل میں خصوصی شرکت کی اور چوہدری عبدالحمید ارشد کے درجات بلندی کیلئے دعا کی انہوں نے سابق ناظم چوہدری شاہد نعیم ارشد، حاجی محمد اسلم موٹا و دیگر لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیا اور ختم قل کی محفل کے موقع پر چوہدری وجاہت حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ چوہدر ی عبدالحمید ارشد میرے بزرگوں کی طرح تھے انہوں نے ہمیشہ میری راہنمائی کی اور چوہدری ظہور الٰہی شہید کے بعدجب میں سیاست میں آیا تو چوہدری عبدالحمید ارشد ان بزرگوں میں شامل تھے جنہوں نے علاقہ میں میرا تعارف کروایا تھا اپنے محسن لوگوں کو کبھی نہیں بھولنا چاہئے، چوہدری عبدالحمید ارشد کی وفات پر گہرا افسوس ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ دنیا میں جو آیا ہے اس نے جانا بھی ہے مگر کچھ تعلق واسطے اور دوست ایسے ہوتے ہیں جن کے جانے سے گہرا دکھ ہوتا ہے چوہدری عبدالحمید ارشد نے ہمیشہ علاقہ کی بہتری کیلئے اقدامات کئے یہی وجہ ہے کہ ہر کوئی انہیں عزت و احترام دیتا تھا لواحقین کے ساتھ غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہیں اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔