غزالی سکول قمر سیالوی روڈ میں اقبال ڈے، طلباء میں مقابلہ جات

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)غزالی سکول قمرسیالوی روڈ پر اقبال ڈے کے حوالے سے ہفتہ اقبال ویک منایاجارہاہے سکول کے مختلف کلاسزاورسیشن میں طلبا وطالبات کے درمیان علامہ اقبال،علامہ اقبال کے فلسفے خودی،علامہ اقبال کے اشعار اورمختلف کلام کے حوالے سے تقاریری مقابلے علامہ اقبال کے مقابلہ جات ودیگر پروگرام کاانعقاد کیاجارہاہے گزشتہ روزعلامہ(اقبال کے حوالے سے تقاریر اورکلام اقبال کے مقابلہ جات برائے طلبا کاانعقاد کیاگیاجس میں مختلف کلاسز کے طلبا نے کلام اقبال،علامہ اقبال کی سیرت پرتقاریر اورفلسفہ اقبال پرعمل پیراہوکرملک کوترقی کی راہ پرگامزن کرنے کے حوالے سے مضمون نویسی کے مقابلہ جات میں حصہ لیا نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنیوالے طلبا کوپرنسپل ماہرتعلیم احمد سلطان،سجاد وڑائچ ودیگراساتذہ کرام نے انعامات شیلڈزسرٹیفکیٹس دیئے اس موقع پرپرنسپل احمد سلطان نے اعلان کیاکہ جوطالب علم یا طالبہ علامہ اقبال کے پانچ سو اشعار یاد کرے گا اسے دس ہزارروپے نقد انعام دیاجائے گا اوریہ ٹائم اگلے سال تک ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات