Published: 20-11-2022
دولت نگر(امجد چوہدری) مسلم لیگ ق یوسی پیروشاہ کے نوجوان راہنماء چوہدری یاسر مشتاق دھریکڑی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم این اے چوہدری حسین الٰہی حلقہ این اے68 کے عوام کی خدمت و تابعداری کی نئی اور سنہری اریخ رقم کر رہے ہیں۔ وہ حلقہ بھر کے ہر بڑے، چھوٹے شہر، قصبہ، گاؤں میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھانے سمیت حلقہ بھر میں چھوٹے بڑے راستوں، سڑکوں کی کارپٹ تعمیر کا کام زور و شور سے جاری ہے جو ان کی اپنے حلقہ کے عوام سے گہری محبت اور خلوص کا عملی اظہار ہے۔ چوہدری یاسر مشتاق دھریکڑی نے کہا کہ گجرات کو ڈویژن بنانے کے خواب کی تعبیر دیکر قائدین چوہدری برادران نے اہالیان گجرات کے دل جیت لیے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری برادران عوامی امنگوں کے ترجمان راہنماء اور پاکستان مسلم لیگ ق ملک و قوم کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے۔