Published: 30-09-2022
سرائے عالمگیر(اویس مدنی) بھاگو اڈہ تا ملوانہ سڑک کی سنگ بنیاد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی مشیر وزیر اعظم چوہدری قمرزمان زمان کائرہ۔۔سابق تحصیل ناظم چوہدری ندیم اصغر کائرہ تھے۔معزز مہمانوں کا استقبال میزبان تقریب چوہدری محمد شریف طاہر(چیف ایگزیکٹو ٹیولپ ہوٹل جہلم).چوہدری عمر شریف ایڈووکٹ۔چوہدری قمر شریف تھے۔معزز مہمانوں کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا۔اس موقع پر مشیر وزیر اعظم چوہدری قمر زمان کائرہ۔سابق تحصیل ناظم چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے فیتہ کاٹ کربھاگو اڈہ تا ملوانہ سڑک کی تعمیر کا سنگ بنیاد رکھا۔تقریب میں معززین علاقہ سمیت سینکڑوں کی تعداد میں معززین علاقہ۔سول سوسائٹی کے لوگوں نے شرکت کی۔عوام الناس نے چوہدری محمد شریف(چیف ایگزیکٹو ٹیولپ ہوٹل)کا شکریہ ادا کیا