اوورسیز ہائیر سیکنڈری سکول منڈیر کے معیاری سے متاثر ہوں، چوہدری اورنگ زیب

Published: 20-11-2022

Cinque Terre

کھاریاں (شہزاداحمد سے) 6اضلاع میں بطور چیف  ایجوکیشن آفیسر  تعینات رہا،سینکڑوں پروگرام دیکھے،کسی پرائیویٹ تعلیمی ادارے کی اتنی بڑی تعداد دیکھی نہ اتنا بڑا اور معیاری سالانہ فنکشن دیکھا،اوورسیز ہائرسیکنڈری سکولمنڈیر کے اساتذہ اور پرنسپل مبارکباد کے مستحق ہیں۔سی ای او گجرات چوہدری اورنگزیب گزشتہ روز طلباء  میں تقسیم انعامات کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ طلباء کا پریڈ مارچ، سٹیج پرفارمنس، ڈسپلن مثالی ہے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ سیشن جج، مقامی انتظامیہ، نجی تعلیمی اداروں کے پرنسپل اور تحصیل کھاریاں کے اوورسیز پاکستانیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

آج کا اخبار
اشتہارات