چوہدری عبد الحمید ارشد دھڑے سے وفا کی مثال تھے، چوہدری سعادت نواز اجنالہ

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) پاکستان مسلم لیگ کے ضلعی جنرل سیکرٹری و سابق تحصیل ناظم چوہدری سعادت نوا زاجنالہ، چوہدری شان ظفر حاجی والا نے موٹا میں مسلم لیگی راہنماوسابق تحصیل ممبر، سابق چیئرمین چوہدری عبدالحمید ارشد کی روح کو ایصال ثواب کیلئے منعقدہ ختم قل کی محفل میں خصوصی شرکت کی اور چوہدری عبدالحمید ارشد کے درجات بلندی کیلئے دعا کی انہوں نے سابق ناظم چوہدری شاہد نعیم ارشد، حاجی محمد اسلم موٹا و دیگر لواحقین سے اظہار افسوس بھی کیااور گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری عبدالحمید ارشد آف موٹا کیساتھ سیاست کا لمبا ترین عرصہ گزرا، وہ دھڑے کے پکے اور شفیق انسان تھے انہوں نے ہمیشہ علاقہ کی ترقی کیلئے آواز بلند کی انکی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

آج کا اخبار
اشتہارات