چوہدری توصیف لیاقت وڑائچ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر امجد علی کی مبارکباد، قائدین کی ورکر ز نوازی کی تحسین

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے) وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ممتاز مسلم لیگی راہنما اپنے دیرینہ ساتھی سابق ناظم چوہدری توصیف لیاقت وڑائچ ہریہ والا کو مشیر وزیر اعلیٰ مقرر کر دیا اور نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ ممتاز بزنس مین سماجی شخصیت طیبہ پراپرٹی سرگودہا روڈ کے چیف ایگزیکٹو امجد علی نے چوہدری توصیف لیاقت وڑائچ کو مشیر وزیراعلیٰ مقرر ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارک باد دی ہے اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ امجد علی نے کہا کہ چوہدری توصیف لیاقت چوہدری برادران کے بااعتماد ساتھی ہیں جنہوں نے چوہدری برادران کا ہمیشہ ساتھ نبھایا ہے ان کو مشیر بنانا چوہدری برادران کی ورکر نوازی ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات