چوہدری حسین الٰہی کی 18 کروڑ گرانٹ سے ماچھیوال خواص پور روڈ کی تعمیر شروع

Published: 30-09-2022

Cinque Terre


گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کے خصوصی فنڈز، 18کروڑ روپے کی ریکارڈ گرانٹ سے خواص پور تاماچھیوال روڈ براستہ لالہ موسیٰ منظور ہو چکا،متعلقہ ٹھیکیدار نے ہیوی مشینری اور لیبر کیساتھ پراجیکٹ شروع کر دیا گیا، ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کی خصوصی ہدایت پر ماچھیوال تا خواص پور روڈ (لالہ موسیٰ دولت نگر روڈ) کی تعمیر شروع کر دی گئی، متعلقہ ٹھیکیدار کو چوہدری حسین الٰہی کی طرف سے کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات، چوہدری حسین الٰہی نے کہا ہے کہ عوام کے پیسے عوام پر خرچ ہونگے فنڈز کا ضیاع نہیں ہوگا اور نہ ہی کسی منصوبہ کو سیاست کی نذر ہونے دینگے ہر شروع کیا گیا مقررہ وقت کے اندر مکمل ہو گا، میری ترجیح ہے کہ جو کام شروع کئے جائیں انکے مکمل فنڈز متعلقہ محکمہ تک پہنچ جائیں تاکہ کسی بھی حوالے سے محکمہ کی طرف سے دیری نہ آئے۔

آج کا اخبار
اشتہارات