آرائیں فاؤنڈیشن ضلع گجرات کیمیٹنگ، تعلیم، صحت و یلفیئر کے کاموں بارے اہم تجاوز

Published: 22-11-2022

Cinque Terre

گجرات(تجمل منیر سے)آرائیں فاؤنڈیشن ضلع گجرات کی میٹنگ زیر صدارت مرکزی چیف ایگزیکٹو چوہدری محمد شریف منعقد ہوئی۔میٹنگ کا انعقاد محمدی ہاؤس سٹاف گلہ میں ہوا۔ جس میں تعلیم، صحت اور ویلفیئر کے کاموں بارے اہم تجاویزدی گئیں۔ میٹنگ میں صوبائی صدر پی ٹی یو پنجاب و مرکزی صدر اگیگا پاکستان چوہدری سرفراز، آرائیں فاؤنڈیشن کے راہنماء چوہدری اجمل حسین، چوہدری ذیشان اجمل نے فاؤنڈیشن کو فعال بنانے کیلئے اپنی اپنی آراء دیں۔ چوہدری محمد شریف نے اس موقع پر کہا کہ انشاء اللہ فاؤنڈیشن کے پلیٹ فارم پر ایجوکیشن، ہیلتھ سمیت رفاعی کاموں پر توجہ دی جائیگی۔ ہمارا مقصد عوام کی بے لوث خدمت ہے۔ چوہدری محمد سرفراز نے کہا کہ آرائیں فاؤنڈیشن ایک غیر سیاسی تنظیم ہے۔ اسے سیاست سے پاک اور فعال تنظیم بنایا جائیگا۔ چوہدری اجمل حسین نے کہا کہ ہم آرائیں فاؤنڈیشن کیساتھ ہیں۔ ہماری خدمات ہر موقع پر اس کیساتھ ہونگی۔

آج کا اخبار
اشتہارات