مریم نواز کیپٹن صفدر کی سزائیں کا لعدم، عمرانی انتقام کا بھانڈا پھوٹ گیا

Published: 30-09-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد محمود سے)سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب، صدر مسلم لیگ ن ضلع گجرات نوابزادہ طاہر الملک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہائی کورٹ سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، کیپٹن صفدر کی سزائیں کالعدم قرار، جس پر ہم پوری مسلم لیگ ن اورپوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں انشاء اللہ جس طرح مریم نواز، کیپٹن صفدر ہائی کورٹ سے سرخرو ہوئے اسی طرح میاں نواز شریف بھی تما م جھوٹے اور بے بنیاد مقدمات میں سرخرو ہوں گے اور اسحاق ڈار کے بعد میاں نواز شریف بھی جلد پاکستان واپس آئیں گے اور پارٹی کی باگ ڈور سنبھالیں گے، نوابزادہ طاہر الملک نے کہاکہ بی بی مریم نواز، کیپٹن صفدر کو 2018کے عام انتخابات سے دو ررکھنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے اور انہیں سزائیں دی گئیں مگر آج مریم نواز، کیپٹن صفدر کو ہائیکورٹ سے سرخرو ہونے کے بعد عوام کے سامنے عمران خان کی تمام اصلیت کھل کر سامنے چکی ہے، نوابزادہ طاہر الملک نے کہاکہ انشاء اللہ اب وہ وقت دور نہیں جب میاں نواز شریف بھی ماضی کی طرح اس دفعہ بھی عدالتوں سے باعزت بری ہو کر وطن واپس آئیں گے اور ملک قوم کی باگ ڈور سنبھالتے ہوئے اس ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے، نوابزادہ طاہر الملک نے کہا کہ عمران خان اور اعظم خان نے ذاتی مفاد کی خاطر ملک اور جمہوری نظام کے خلاف سازش کی تحریک عدم اعتماد میں بیرونی سازش کی جعل سازی کا بھانڈا بھی پھوٹ گیا ہے نااہل عمران خان کی ناقص کارکردگی اور اتحادیوں سے بدعہدی پر اتحادیوں نے عمران خان پر عدم اعتماد کیا، انشاء اللہ آنے والا وقت مسلم لیگ ن کا ہے مسلم لیگ ن عوام طاقت سے اقتدار میں آئے گی اور ملک وقوم کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

آج کا اخبار
اشتہارات