چوہدری حسین الٰہی کا درجنوں دیہات کا دورہ، ملاقاتیں، فاتحہ خوانی

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے)ایم این اے چوہدریحسین الٰہی نے حلقہ میں مصروف ترین دن گزارا، درجنوں دیہاتوں کا دورہ، عمائدین سے ملاقاتیں اور مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی چوہدری حسین الٰہی نے بھاگووال، ٹانڈہ، بھیلووال، موٹا، ککیانوالہ، ماڑی کھوکھراں، شامپور کھوکھراں، بہلولپور، بھراج، رانجھا جھمٹ کا دورہ کیا انکے ساتھ ڈاکٹر چوہدری شاہنو ازاجنالہ،چوہدری منیر احمد ملہی، ملک محمد نعیم شامپور، چوہدری گل شہزاد وڑائچ، چوہدری تنویر احمد وڑائچ،چوہدری نصیر احمد وڑائچ، ملک لطیف نمبردار، چوہدری مقصود گجر،چوہدری رضی مہر بھراج، چوہدری وقاص وڑائچ منگووال،چوہدری مسعود گجر، چوہدری شاہد نعیم ارشد، چوہدری شیراز الحق بڈھن، مرزا وحید بیگ گوشی، چوہدری شہباز جٹ ٹانڈہ، چوہدری بشارت، ملک فیصل یوسف، ملک محمد ارشد، ملک غلام مرتضی،چوہدری آصف وڑائچ،چوہدری مشتاق وڑائچ، چوہدری افضل ملہی،چوہدری عبدالرحمن و دیگر موجود تھے چوہدری حسین الٰہی نے دھاڑیوال میں مقبول حسین اور جنرل کونسلر محمد اسلم کی وفات پر، بھاگووال میں مظہر اقبال ممبر کے بھائی کی وفات پر، لیاقت کی اہلیہ کی وفات پر، بھیلووال میں باؤ اشفاق احمد کی وفات پر، محمد اصغر کی وفات پر،ارشد منیجر ماڑی کھوکھراں کے صاحبزادے کی وفات پر، چوہدری جہانگیر مظہر کی دادی کی وفات پر، چوہدری مشتاق ککیانوالہ کی صاحبزادی کی وفات پر، مرزا خادم حسین کے بیٹے کی وفات پر، عمران انور بھٹی رانجھا جھمٹ کی دادی کی وفات پر، حاجی صدیق بھوئیاں کی وفات پر، چوہدری زبیر بھراج کے والد حاجی افضل بھراج کی وفات پر انکی رہائشگاہوں پر جا کر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے اظہار افسوس کیا۔

آج کا اخبار
اشتہارات