چوہدری حسین الٰہی سے ملاقات کر کے ہاڈکہ میں نوابزادگان کے قریبی ساتھی 15 خاندان شامل

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے)بڑیلہ کونسل میں نوابزادہخاندان کو بڑا دھچکا، گاؤں ہاڈکہ کے 15خاندانوں نے برادریوں سنگ دھڑے سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت اختیار کر لی، چوہدری حسین الٰہی کی قیادت میں چلنے کا عہد، گاؤں ہاڈکہ سے نوابزادہ خاندان کے دیرینہ ساتھیوں اور عرصہ دراز سے ساتھ چلنے والوں نے راستے الگ کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ میں چلے گئے نوابزادہ خاندان کے دیرینہ ساتھی چوہدری ولایت خاں، چوہدری مظہرگجر، چوہدری صدیق، چوہدری مظہر اقبال، حاجی خالد صاحب داد، چوہدری جاوید اقبال،چوہدری اشفاق عرف پٹھو، چوہدری فیاض،چوہدری وارث علی، محمد بوٹا فوجی،چوہدری فضل حسین، چوہدری شبیر احمد، چوہدری رفیق، امانت علی باہووال، عدنان بھٹی ایڈووکیٹ نے ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے ملاقات کر کے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کر دیا چوہدری مظہر گجر و دیگر عمائدین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری شمولیت صرف چوہدری حسین الٰہی کی خدمت سے متاثر ہو کر ہوئی جس طرح آپ نے حلقہ میں خدمات سرانجام دیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہمیں فخر ہے کہ ہم نے ایسا فیصلہ کیا مستقبل میں آپ کے ساتھ چلیں گے اور پاکستان مسلم لیگ اور آپ کے ہاتھ مضبوط کریں گے 27نومبر بروز اتوار ہاڈکہ میں عظیم الشان اکٹھ کا انعقاد بھی کرینگے جس میں گاؤں کی تمام برادریوں کے سرکردہ معززین شریک ہونگے جو آپ کے ساتھ چلنے کااعلان بھی کرینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات