میاں عمران مسعود، میاں ہارون مسعود کی پلا سکو انڈسٹریز آمد، چوہدری پرویز اقبال سے ملاقات

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)سابق وزیرتعلیم میاں عمران مسعود چیئرمین ایجوکیشن ٹاسک فورس پنجاب اورسابق تحصیل ناظم میاں ہارون مسعوگزشتہ روز پلاسکوپی وی سی پائپ انڈسٹری گئے جہاں انہو ں نے ملک کے ممتازصنعتکار پلاسکوپی وی سی پائپ انڈسٹری کے چیف ایگزیکٹوچوہدری پرویزاقبال کوسمال انڈسٹری سٹیٹ ٹو کے بور ڈ آف گورنرکاممبربننے اورعمرے کی سعادت حاصل کرنے پرانہیں اورانکے صاحبزادے چوہدری ہاشم پرویزکومبارکباد دی چوہدری پرویزاقبال کی جانب سے اس موقع پر پرتکلف ظہرانے کااہتمام کیاگیا ظہرانہ میں میاں عمران مسعود، میاں ہارون مسعود، میاں ہاشم مسعود، میاں اکبرمسعود، میا ں زورین مسعود،وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیرچوہدری اعجازاحمد ہٹاچی فین، سابق صدرگجرات چیمبر قمرزمان گل، ودیگرموجودتھے۔اس موقع پر چوہدری پرویزاقبال نے میاں عمران مسعود کو وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹاسک فورس کاچیئرمین بننے پرمبارکباددی تقریب میں چوہدری جاوید اقبال ملہی چوہدری زین پرویز،چوہدری واصف جمیل، چوہدری ہاشم پرویز، ودیگرموجود تھے، مہمانوں نے چوہدری پرویزاقبال پلاسکوانڈسٹری کے ویژن کی تعریف کی اورپلاسکوانڈسٹری کے خوبصورت گارڈن کوسراہا۔اس موقع پر چوہدری پرویزاقبال میاں برادران نے اہم امورپرتبادلہ خیالات کیامیاں عمران مسعود میاں ہارون مسعود کے صاحبزادوں نے پلاسکو انڈسٹری کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کامعائنہ کیاچوہدری زین پرویزچوہدری ہاشم پرویز چوہدری واصف جمیل نے انہیں فیکٹری کاوزٹ کرایا۔

آج کا اخبار
اشتہارات