ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس، میاں عمران مسعود کے اعزاز میں شیخ افضال، کاشف مجید کا گرینڈ ظہرانہ

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ارشد علی سے)ممتازبزنس مین انجمن تاجران گجرات کے گروپ لیڈر شیخ محمدافضال اوربھیامارکی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری کاشف مجید واحباب نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمداویس،سابق صوبائی وزیر،ایجوکیشن ٹاسک فورس پنجاب کے چیئرمین میاں عمران مسعود،ڈی پی او گجرات،ڈپٹی کمشنرگجرات واعلیٰ افسران کے اعزازمیں پرتکلف ظہرانے کااہتمام بھیامارکی نزد شاہین چوک جی ٹی روڈ پرکیا،ظہرانہ میں ممتازشخصیات نے شرکت کی،مہمانوں کااستقبال شیخ افضال،بھیامارکی کے چیف ایگزیکٹو چوہدری کاشف مجید، شیخ حسن افضال، اسامہ بھیا، نعیم بھیا،شیخ سفیان،اسد بھیا،عدن افضال سیٹھی،چوہدری بابرعرفان (عرفان جیولرز) ودیگرنے کیا ظہرانہ تقریب میں ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل گجرات بار کے عہدیداران سینئروکلاء اورمعززین گجرات نے بھی بھرپورشرکت کی،شرکت کرنیوالوں میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل ارشد ججہ ایڈووکیٹ، ڈپٹی کمشنرگجرات عامرشہزاد کنگ، ڈی پی او سید غضنفرعلی شاہ، ایس پی آپریشن لاہور احمد رضا،لوکل گورنمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹرگجرات ڈویژن محمود اقبال گوندل،ممبرپنجاب بارکونسل اورنگزیب مرل ایڈووکیٹ، صدرگجرات بار راجہ حنیف ایڈوکیٹ، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب واصف چیمہ، رائے شاہد، ٹیپومخدوم، ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل علی اکبر،سینئرایڈووکیٹ سپریم کورٹ پاکستان جہانگیراے جوجہ ایڈووکیٹ،سید جان، بیرسٹرحارث،سیکرٹری قانون،بیرسٹرگوہرشہزاد،بیرسٹراحسن اویس، علی اویس، برگیڈیئرالیاس، کرنل حسن الیاس، ڈاکٹرفرخ شہزاد، شیخ شہزاد،خرم شہزاد، ڈاکٹرنوید شہزاد، جنرل سیکرٹری گجرات بارشیربازسرورایڈوکیٹ، سابق صدربارچوہدری صابرچیمہ ایڈووکیٹ، چوہدری حامد وڑائچ سیکرٹری سابق صوبائی وزیر،عمربٹ،یاسرخان، باؤشباب رفیق ایڈووکیٹ، سمیت دیگرمعززین شامل تھے،ظہرانے کے بعد شیخ افضال نے احباب کے ہمراہ شرکاء کوفردا فرداً رخصت کیا اس موقع پر شرکاء خوشگوارموڈ میں گپ شپ کرتے رہے۔شرکاء میں گجرات پولیس کے افسران،اہلکار جبکہ گجرات بارسے منسلک سینئروکلاء ودیگربھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات