چوہدری افضل سماں سے عدنان اسلم چوکنانوالی کی قیادت میں وفد کی ملاقات

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ممتاز کاروباری شخصیت چوہدری عدنان اسلم چوکنانوالی‘چوہدری رضوان اسلم چوکنانوالی نے وفد کے ہمراہگاؤں سماں جاکرسابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری محمد افضل سماں کو مشیر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر پھولوں کے گلدستے پیش کرکے مبارکباد دی نیک خواہشات کا اظہار کیا چوہدری عدنان اسلم چوکنانوالی نے کہا ہے کہ سینئر مسلم لیگی رہنما چوہدری محمد افضل سماں کا مشیر وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہونا نیک شگون ہے چوہدری محمد افضل سماں اچھی سیرت کے مالک ہیں انہوں نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی انہوں نے کہا ہے کہ چوہدری محمد افضل سماں اپنی بہترین صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے عوامی مسائل کو حل کروانے میں اپنا بھرپور رول ادا کرینگے۔

آج کا اخبار
اشتہارات