چوہدری مدثر رضا مچھیانہ چوہدری اعجاز رنیاں میں اہم ملاقات، علاقائی مسائل بارے مشاورت

Published: 30-09-2022

Cinque Terre


گجرات(احسان اللہ اعظم سے) پاکستان تحریک انصاف ضلع گجرات کے راہنما و سابق کو آرڈنیٹر وزیر اعظم چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ کا ڈیرہ مچھ یانہ پر مصروف دن، دن بھر پی ٹی آئی سیکرٹریٹ مرغزار کالونی میں عوامی وفود سے ملاقاتیں کرتے رہے عوام کے مسائل سنے اور جلد حل کی یقین دھانی کروائی چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ سے چوہدری اعجاز احمد رنیاں، راجہ محسن سرائے عالمگیر، چوہدری عمر شہزاد گجر، چوہدری فہد صدیق گجر، چوہدری اویس گجر، چوہدری مناف علی، چوہدری عمران ایڈووکیٹ، نے ملاقاتیں کیں اس موقع پر چوہدری رضوان اصغر مچھ یانہ، چوہدری علی گجر، سید ندیم شاہ، چوہدری زین مچھ یانہ، چوہدری حید ر مچھ یانہ بھی موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری مدثر رضا مچھ یانہ نے کہا کہ تبدیلی کا سفر شروع ہو چکا ہے انشاء اللہ بہت جلد عمران خان دوبارہ وزیر اعظم پاکستان ہونگے اور پارلیمنٹ میں تحریک انصاف کی دو تہائی اکثریت ہو گی انشاء اللہ تحریک انصاف ہی ملک کو بحرانوں اور مسائل کی دلدل سے نجات دلائے گی وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں تحریک انصاف پاکستان کو تعمیروترقی کی شاہراہ پر گامزن کریگی۔

آج کا اخبار
اشتہارات