3 پٹرول پمپس قیام کی منظوری، ایک کو آئل کمپنی تبدیلی کی اجازت

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات:(نمائند ہ ڈاک)ڈسٹرکٹ پیٹرول پمپ کمیٹی  نے ضلع کے مختلف علاقوں میں 3پٹرول پمپس کے قیام کی منظوری دے دیں جبکہ ایک پیٹرول پمپ کو آئل کمپنی کی تبدیلی کی اجازت دے دی گئی،یہ فیصلہ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ کی سربراہی میں منعقدہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز افضل حیات تارڑ، محمد اورنگزیب سدھو،اسسٹنٹ کمشنر گجرات احن ممتاز، واپڈ،ہائی وے کے نمائندہ سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ کمیٹی کی مجموعی طور پر 4 کیسز پیش کئے گئے جن میں سکروٹنی کے بعد 3 پٹرول پمپس کے قیام کی منظور ی دے دی گئی،  ایک پیٹرول پمپ کو آئل ڈسٹریبیوشن کمپنی کی تبدیلی کی اجازت دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر عامر شہزاد کنگ نے کہاکہ تمام درخواستوں کی جانچ پڑتال میرٹ پر کی گئی ہے، قانونی تقاضے پورے کرنے والے درخواست گزاروں کو پٹرول پمپ قائم کرنے کی اجاز ت دے دی گئی ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات