الحمد للہ!! کڈنی سنٹر انتظامیہ پر ڈونرز کا مکمل اظہار اعتماد“ امسال 8 کروڑ کے ریکارڈ عطیات، میاں محمد اعجاز

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)ممتازصنعتکار،ڈائریکٹرفنانسGFCفین گجرات،صدرکڈنی سنٹرمیاں محمداعجازنے ماہانہ اجلاس شرکاء کوبریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ 2016سے اب تک کڈنی سنٹرمیں 1لاکھ20ہزار309مریضوں کے ڈائلیسزکیے جاچکے ہیں جن میں تقریباً90فیصدمریضوں کے مفت ڈائلیسزہوئے،کڈنی سنٹرمیں اس وقت 1435مریض رجسٹرڈ ہیں جنہیں تین شفٹوں میں ڈائلیسزسہولیات فراہم کی جارہی ہیں الحمد للہ 50ڈائلیسزمشینیں فنکشنل ہونے کے بعد روزانہ 115کے قریب مریضوں کے ڈائلیسزہونگے اس حوالے سے دیارغیرمیں مقیم پاکستانیوں خصوصاً بلجیم، جرمنی،ناروے کی کمیونٹی نے توقعات سے بڑھ کرعطیات فراہم کیے جس پرسبھی کے مشکوروممنون ہیں انہوں نے کہاکہ امسال تقریباً8کروڑ روپے سے زائد فنڈ ریزنگ کی گئی جس سے نہ صرف نئی ڈائلیسزمشینیں خریدی گئیں بلکہ ڈائلیسزپرآنیوالے زائد اخراجات پربھی انشا ء اللہ قابو پالیاجائے گا اس حوالے سے کڈنی سنٹرکے پاس کثیرفنڈز جمع ہیں انہوں نے کہاکہ مخیرحضرات کی طرف سے کڈنی سنٹرکوفراہم کردہ عطیات کامیرٹ پرصحیح استعمال کیاجاتاہے غیرضروری اخراجات سے مکمل پرہیزکرتے ہوئے صرف مریضوں کی فلاح وبہبود اورانہیں جدید ڈائلیسزسہولیات فراہم کرناہی ہماری ترجیحات ہیں اورانشاء اللہ اس پرکوئی کمپرومائزنہیں کیاجائے گا،انہوں نے اس بات پربھی زوردیاکہ کڈنی سنٹرکوعطیات دینے والے مخیرحضرات ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں اورانکی فراہم کردہ ایک ایک پائی کاپوری ایمانداری،دیانتداری سے استعمال کیاجائے گا انہوں نے ڈپٹی کمشنرکابھی خصوصی شکریہ ادا کیاجن کی خصوصی دلچسپی اورتوجہ سے معاملات حل ہورہے ہیں انہوں نے کڈنی سنٹرڈونرز سے بھی استدعا کی کہ وہ اپنے بقیہ جات کی ادائیگی جلد ازجلد ممکن بنائیں،میاں محمداعجازکاکہناتھاکہ 50ڈائلیسزمشینوں کے فنکشنل ہونے کے بعد ویٹنگ لسٹ پرموجود مریضوں کوبھی علاج معالجہ کی سہولت میسرآئے گی،انہوں نے گجرات سمیت اوورسیزپاکستانیوں سے بھی اپیل کی کہ صدقہ جاریہ کے اس مشن کی تکمیل کیلئے ہمارے دست وبازو بن کرعطیات فراہم کریں تاکہ غریب مستحق ڈائلیسزمریضوں کوعلاج معالجہ کی سہولت فراہم کی جاسکے،

آج کا اخبار
اشتہارات