گجرات چیمبر ممبر شپ،48 امید واران کے انٹر ویو

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) گجرات چیمبر آف کامرس میں ممبر شپ کے لیے درخواست دینے والے امید واروں کا انٹرویو سیشن ندیم اخترشہزاد چیئرمین انٹرویو کمیٹی، مہر طارق سعید چیئرمین ممبر شپ کمیٹی نے کمیٹی ممبران سلمان ولایت بٹ،عقیل ترابی، عثمان بٹ اور محمد عتیق الرحمن فاروقی ڈپٹی سیکرٹری کے ہمراہ کیا۔ انٹرویو سیشن میں امیدواروں سے ان کے کاروبار سے متعلق سوالات کیے گئے۔ سیشن میں 48 امیدواروں کے انٹرویو کیے گئے اور ان کی فائلز ایگزیکٹو کمیٹی ممبران گجرات چیمبر کو ریفر کر دی گئیں۔سکندر اشفاق رضی صدر گجرات چیمبر اور محمد معصوم قمر نائب صدر گجرات چیمبر نے اس سیشن میں خصوصی شرکت کی

آج کا اخبار
اشتہارات