چوہدری مونس الٰہی، چوہدری حسین الٰہی کا سوک کلاں پر فوکس، شمشیر وڑائچ کی زیرنگرانی کروڑوں کے ترقیاتی کام شروع

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات (وسیم گوند ل سے)سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی،MNA چوہدری حسین الٰہی کی خصوصی دلچسپی سے یونین کونسل سوک کلاں میں سابق ناظم چوہدری شمشیر احمد وڑائچ کی نگرانی میں ترقیاتی کاموں کا باقاعدہ آغازہو گیا۔پہلے مرحلہ میں پنڈی حسنہ لنک سوک کلاں روڈ کارپٹ کام آغاز ہیوی مشینری سیکر دیا گیا۔اس موقع پر معززین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔چوہدری شمشیر احمد وڑائچ نے عمائدین علاقہ کو ترقیاتی کاموں بارے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سوک کلاں ترقیاتی کام مرحلہ وائز کروائیں جائیں گے۔انشاء اللہ اگلے چند روز میں گجر پور لنک سوک کلاں کچا راستہ پر کارپٹ سڑک کام آغاز کر دیا جائیگا۔سوک کلاں مین سٹاپ تا مہر کالونی کارپٹ روڈ،محلہ شاہ کھڑکھڑ سیوریج نالہ کی تعمیر،محلہ آرائیاں میں سیوریج کا درینہ مسئلہ بھی حل کر دیا گیا نالے کی تعمیر جاری،دربار حضرت دتے شاہ چوک میں کھڑے پانی کے مسئلہ کے حل سروے مکمل کر لیا گیا۔چوہدری شمشیر احمد وڑائچ نے کہا کہ میرا ٹارگٹ سوک کلاں کو مسائل فری بنانا ہے انشاء اللہ قائدین چوہدری صاحبان کی زیر قیادت سوک کلاں کو جلد مسائل فری بنادینگے۔ہماری سیوریج مسئلہ پر خصوصی فوکس ہے۔اس موقع پر چوہدری کامران احسن وڑائچ، سید خرم عباس شاہ،سابق کونسلر عامر جاوید بٹ، چوہدری سلیم اکبر و دیگر عمائدین علاقہ ہمراہ تھے 

آج کا اخبار
اشتہارات