حاجی ناصر کے دور میں خریدی گئی صفائی چاند گاڑیاں کہاں ہیں، سید جلال خان

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ممتاز تاجر اور ن لیگ ٹریڈونگ کے رہنما سید جلال خان نے کہا ہے کہ میئر کارپوریشن حاجی ناصر محمود کے دور میں شہرکی بارہ یونین کونسلوں کی 72 وارڈز کیلئے چاند گاڑیاں خریدی گئیں تھیں تاکہ گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھایا جاسکے اب وہ کام کرتی نظر نہیں آرہی بتایا جائے کہ وہ کہاں پر ہیں ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ معلوم ہوا ہے کہ ان میں آدھی خراب کردی گئی ہیں چند کو چلایا جارہا ہے جبکہ انکی مرمت اور پٹرول کا خرچہ پورا نکلوایا جارہا ہے انہوں نے کمشنر گجرات سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملہ کی انکوائری کریں اور ”غائب“ ہونیوالی چاند گاڑیوں کا سراغ لگائیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات