چوہدری تنویر حسین کی چوہدری شہزاد گل سے ملاقات، مشیر وزیر اعلیٰ تقرری پر مبارکباد

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سٹی نائب صدر مسلم لیگ ق وسابق وائس چیئرمین یوسی فیض آباد چوہدری تنویر حسین نے وفد کے ہمراہ مشیر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری شہزاد گل کو انکے آفس جاکر مبارکباد دی پھولوں کے گلدستے پیش کیے وفدمیں سابق کونسلر طاہر محبوب خان‘ سابق کونسلر بشارت علی جنجوعہ‘ رہنما یوتھ ونگ محمد صدیق بھٹی سمیت دیگر شامل تھے چوہدری تنویر حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی‘سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الٰہی نے مخلص ساتھیوں ورکروں کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا بلکہ جب بھی انہیں اقتدار ملا ہے انہیں خدمات کے عوض انہیں اچھے عہدوں پر فائز کیا گجرات میں سیاسی پس منظر کے حامل خاندان کے لوگوں کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب مقرر کرنا انکی قابلیت کا مظہر ہے انہوں نے کہا ہے کہ محترمہ صفیہ جاوید چوہدری‘ ملک افتخار احمد‘ عالمگیر بوبی پہلوان‘ شہزاد گل‘ چوہدری اعجاز وڑائچ ہٹاچی فین‘ سلیم کمبوہ‘ توصیف لیاقت‘امجد اقبال بٹ‘ عدیل شاہ‘ وقار اشرف مراڑیاں‘ کاشف رضا حیدری سمیت دیگر کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں انکی مزید کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں

آج کا اخبار
اشتہارات