میاں حمزہ شہباز سے چوہدری شبیر احمد کوٹلہ کی لاہور میں خصوصی ملاقات

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

کوٹلہ ارب علی خاں (عابد مرزا+غفور احمد گل)سابق ایم پی اے چودھری شبیر احمد کوٹلہ کی لاہور میں سابق وزیر اعلی پنجاب میاں حمزہ شہبازشریف سے اہم ملاقات کی، دوران ملاقات موجودہ سیاسی صورتحال، ضلع گجرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، میاں حمزہ شہباز شریف نے کوٹلہ برادران کی پارٹی ویاسی خدمات کو سراہا، اس موقع پر چودھری شبیر احمد کوٹلہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عمران نیازی نے ایک بار پھر ڈھونگ رچا کر ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، یہ لانگ مارچ نہیں ڈھونگ مارچ ہے، بار بار تاریخیں ایجنڈا بدلنے سے ڈھونگ قوم سے سامنے کھل چکا ہے، عمران خان کا ہدف صرف اور صرف آرمی چیف کی تقرری کا متنازعہ بنانا ہے،قوم جان چکی ہے کہ عمران نیازی کا مقصد وہ نہیں جو بتا رہے ہیں، صوبائی حکومتوں اور پولیس کے ذریعے شاہرائیں بند کروانا کون سی تحریک ہے، نہ یہ تحریک ہے اور نہ اس میں عوام شامل ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین تحریک انصاف لانگ مارچ کے نام پر عوام کو مزید بیوقوف نہیں بنا سکتے، اب وقت آگیا ہے کہ ان کی بااہلیاں عوام کے سامنے آرہی ہیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات