Published: 30-09-2022
گجرات(نمائندہ ڈاک) گجرات چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا سالانہ جنرل اجلاس آج صغیر کیسل مارکی میں ہو گا۔ جس میں نو منتخب عہدیداران اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ سالانہ گوشواروں کی منظوری لی جائے گی۔ چیئرمین الیکشن کمیشن ملک مظہر اقبال اعوان نو منتخب عہدیداران کا اعلان کریں گے۔ تقریب کی صدارت صدر شاہین گروپ حاجی ناصر محمود،صدر فاؤنڈر گروپ اشفاق احمد رضی کریں گے۔