چوہدری حسین الٰہی کا تانڈہ دورہ، عمائدین سے ملاقاتیں مسائل سنے

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی کا ٹانڈہ کا دورہ، عمائدین سے ملاقاتیں کیں اور مسائل سنے، چوہدری حسین الٰہی سے ملاقاتیں کرنیوالوں میں سابق ناظم چوہدری شاہد نعیم ارشد،مرزا وحید بیگ گوشی، چوہدری شہباز جٹ، ملک لطیف نمبردار، چوہدری منیر بانیاں، حاجی محمد اسلم موٹا، ڈاکٹر امین علی اظہر،ٹھیکیدار الطاف رحمانی، شیخ خادم حسین و دیگر شامل تھے، ٹانڈہ، موٹا کے مسائل، ترقیاتی کاموں سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، چوہدری حسین الٰہی نے ٹانڈہ موٹا میں جاری ترقیاتی کاموں کا بھی وزٹ کیا اور متعلقہ تعمیراتی فرم کو بھی کام جلدی مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات