چوہدری الیاس (ولڈ الیکٹرونکس) کے فارم ہاؤس میں آرائیں فاؤنڈیشن کی میٹنگ اہم امور پر گفتگو

Published: 23-11-2022

Cinque Terre

گجرات(تجمل منیر سے) چوہدری محمد الیاس(ورلڈ الیکٹرونکس) کے فارم ہاؤس ریور گارڈن میں آرائیں فاؤنڈیشن کی اہم میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت مرکزی چیئرمین آرائیں فاؤنڈیشن چوہدری محمد شریف نے کی میٹنگ میں اہم امور پر گفتگوکی گئی اور آرائیں فاؤنڈیشن کا منشور پیش کیا گیا جس میں فری ڈسپنسری اور مستحق بچوں کیلئے مفت تعلیم بارے غور و حوض کیا گیا،میٹنگ میں چوہدری محمد شریف،مرکزی صدر اگیگا پاکستان و صوبائی صدر پی ٹی یو پنجاب چوہدری محمد سرفراز،چیف ایگزیکٹو ورلڈ الیکٹرونکس و ممتاز کاروباری وسماجی شخصیت چوہدری محمد الیاس سمیت اہم کاروباری شخصیات شریک ہوئیں، اس موقع پر چوہدری شریف، چوہدری سرفراز، چوہدری الیاس نے مشترکہ طور پر اس عزم کا اعادہ کیا کہ عوامی فلاح و بہبود اور تابعداری مشن ہے جس پر مکمل طور پر کاربند رہیں گے انہوں نے کہا کہ نیکی اور بھلائی کے کاموں میں بھر پور دلچسپی ہے ہم اپنے مشن پر ضرورکامیاب ہوں گے۔

آج کا اخبار
اشتہارات