”ولادت مصطفی انسانیت پر احسان“ درود پاک خیرو برکت و نجات کا ذریعہ، مفتی عثمان افضل قادری

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) پانچ کروڑ مرتبہ درود پاک کی تکمیل پر ایگزا سکول سسٹم شاہین کیمپس میں عظیم الشان ”میلاد النبیﷺ کانفرنس“ منعقد ہوئی۔ ممتاز روحانی رہنماء اور مفتی اسلام پیر عثما ن افضل قادری نے خطاب کرتے ہوئے بحضور سرور کونینﷺ درود پاک پیش کونے والوں کو خراج تحسین پیشکیا اور اسے بہت بڑا اعزاز قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی اور اس کے فرشتے نبی اکرمﷺ پر درود بھیجتے ہیں اور قرآن مجید میں اہل ایمان کو رسول اللہ ﷺ پر درود وسلام کا حکم ارشاد فرمایا گیا ہے۔ درود پاک پڑھنے والے اللہ تعالی کے خاص فضل وکرم کے مستحق ہوجاتے ہیں۔ درود پاک دنیا اور آخرت میں خیر وبرکت اور سعادات کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی اکرم ﷺ کی ولادت انسانیت پر اللہ تعالی کا احسا ن عظیم ہے۔ محسن انسا نیت، اما م الا نبیاء، سرور کا ئنا ت حضر ت محمدﷺ کی تعلیما ت کل عا لم انسا نیت کیلئے میناہ نور ہیں، جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنی دنیا وآخرت سنوار سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپﷺ کی تشر یف آوری سے عدل وانصاف کا بول بالا ہوا، انسانی رشتوں کو پہنچا ن ملی۔ آمد مصطفیﷺ سے جہالت اور کفر کیخلاف شعور پیدا ہوا اور دنیا بھر میں امن، اخوت، محبت کے چر اغ روشن ہوئے۔ پیر عثمان افضل قادری نے مزید کہا کہ بز رگان دین نے دامن مصطفیﷺ سے وابستہ ہو کر لاکھوں لوگوں کی زندگیو ں میں انقلا ب برپا کیا اور لوگو ں کا تعلق قرآن وسنت سے جوڑا۔ موجودہ وقت کا تقاضا ہے کہ اولیاء اللہ کی تعلیمات کو عام کیا جائے۔ انہو ں نے شاندار نظم ونسق اور تعلیمی خدمات پر ایگزا سکول کی انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دور میں تعلیم کیساتھ ساتھ اخلاقی تربیت پر بھی بھرپور توجہ کی ضروت ہے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ایگزا سکول چوہدری خرم شہزاد، چیئرمین ادارہ پیغام محبت علامہ انیس احمد، صدر ڈسٹرکٹ بار راجہ محمد حنیف، صدر چیمبر آف کامرس سکندر اشفاق رضی، سابق صدر پریس کلب عبد الستار مرزا، جنرل سیکرٹری پریس کلب سید نوید شاہ، ابوبکر سیٹھی ودیگر معزز مہمانان گرامی نے بھی اظہار خیال کیا۔ اختتام پر ملک وملت اور حاضرین کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

آج کا اخبار
اشتہارات