خواجہ محمد آصف ڈنمارک، ملک نعیم جرمنی کا کڈنی سنٹر دورہ، میاں محمد اعجاز نے بریفنگ دی

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

گجرات(مدثراقبال سے)دیار غیر میں  مقیم ممتاز کاروباری شخصیات خواجہ محمد آصف ڈنمارک،ملک نعیم جرمنی نے وفد کے ہمراہ گزشتہ روزکڈنی سنٹرگجرات کادورہ کیا، کڈنی سنٹرآمد پر صدرمیاں محمد اعجاز نے معززمہمانوں کاپرتپاک استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا اس موقع پر محمد صدیق، حاجی  محمد انور، حافظ نوید احمد، اعجازڈار، احمداعجازآف ناروے ودیگربھی موجود تھے۔میا ں محمداعجازنے معززمہمانوں کوڈائلیسزوارڈزکادورہ کراتے ہوئے مریضوں کودی جانیوالی علاج معالجہ سمیت دیگرسہولیات بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کڈنی سنٹرمیں 50ڈائلیسزمشینوں پر روزانہ تقریباً115ڈائلیسزکیے جارہے ہیں جن پرماہانہ سوا کروڑ کے قریب اخراجات آرہے ہیں اس کے ساتھ ویٹنگ لسٹ پرموجود مریضوں کابھی علاج شروع کردیاگیاہے اب ہماری کوشش ہے کہ یہاں پربڑا آپریشن تھیٹر کے ساتھ لیورٹرانسپلانٹ سنٹرکیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں جس سے گردوں کے سنگین مسائل سے دوچارمریضوں کوبڑا ریلیف میسرآئے گا،انہوں نے کہاکہ امسال جرمنی،بلجیم،ناروے میں کامیاب فنڈ ریزنگ کی جس میں چوہدری اعجازوڑائچ ریورگارڈن،چوہدری اظہرحسین نے کلیدی کردارادا کیا انشاء اللہ آئندہ سال ماہ رمضان المبارک میں ناروے فنڈ ریزنگ کیلئے جائیں گے،اس موقع پر خواجہ محمدآصف، محمد صدیق،حاجی محمد انورودیگرنے میاں محمداعجازاورانکی ٹیم کی بے لوث ومخلصانہ کاوشوں کوزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ صدقہ جاریہ اورفلاح انسانیت کے مشن کی تکمیل کیلئے میاں محمداعجازاوران کی ٹیم کاکردارقابل تحسین ہے قبل ازیں ہماری جرمنی،ڈنمارک فنڈ ریزنگ کے دوران میاں محمداعجاز سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے ہمیں دورہ کی دعوت دی یہاں آکر مریضوں کوفراہم کردہ علاج معالجہ کی بہترین سہولیات دیکھ کر خوشی ہوئی،کڈنی سنٹرگجرات میں فراہم کردہ جدید علاج لاہور،اسلام آباد سمیت دیگربڑے شہروں سے کسی طور پربھی کم نہیں یہ ہم سب کیلئے رول ماڈل ہے انہوں نے کہاکہ میاں محمداعجازاوران کی ٹیم بغیرکسی غرض ولالچ اورمفاد کے صرف اللہ کی رضا اوردکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہیں انشاء اللہ ہم بھی انکے دست وبازو بن کرکام کریں گے انہوں نے میاں محمداعجازکواپنے بھرپورتعاون کی یقین دہانی کرائی بعد ازاں معززمہمانوں کے اعزازمیں میاں محمد اعجازنے اپنی رہائش گاہ یونس کالونی میں پرتکلف ظہرانے کااہتمام کیا،ظہرانہ تقریب میں آمد پر میاں محمداعجاز نے اپنے صاحبزادے عدیل اعجازکے ہمراہ پرتپاک استقبال کرتے ہوئے پھولوں کاگلدستہ پیش کیا۔خواجہ محمدآصف ڈنمارک، حاجی محمدانورودیگرنے میاں محمداعجازکاپرتکلف ضیافت پرشکریہ ادا کیا

آج کا اخبار
اشتہارات