محترمہ ثمیرہ الٰہی کی سلیم کمبوہ کے گھر آمد، مشیر وزیر اعلیٰ تقرری پر مبارکباد

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

گجرات(صہیب سرور سے)محترمہ ثمیرہ الٰہی نیگزشتہ روز سابق چیئر مین چوہدری محمد سلیم کمبوہ کو مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب بننے پر مبارکباد دی انہوں نے کہا کہ چوہدری سلیم کمبو ہ محنتی اور متحرک ورکر ہیں جو کہ مسلم لیگ کا قیمتی سرمایہ ہیں ہم امید کرتے ہیں کہ وہ بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کریں گے اور مسلم لیگ کو مضبوط کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گے اس موقع پر انہوں نے سلیم کمبوہ کو پھولوں کا گلدستہ بھی پیش کیا، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب محمد سلیم کمبوہ نے محترمہ ثمیرہ الٰہی کا شکریہ ادا کیا اور کہا چوہدری پرویز الٰہی، چوہدری مونس الٰہی نے ہمیشہ مخلص ورکروں کو عزت سے نوازا ہے ہم چوہدری برادران اور محترمہ ثمیرہ الٰہی کے مشکور ہیں ہم انشاء اللہ پہلے سے بڑھ کر جماعت کی مضبوطی اور ترویج کے لئے کام کریں گے اس موقع پر قاضی سیف اللہ خالد، سید یاور عباس شاہ آف کلیوال سیداں، کونسلر محمد نعیم راجپوت بھی موجود تھے۔

آج کا اخبار
اشتہارات