کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سرجن افضال بشیر باجوہ کا گجرات جیل کیمپ

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

گجرات(نمائندہ ڈاک) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے سرجن افضال بشیر باجوہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں طبی کیمپ کا انعقاد کیا،13اسیران کا طبی معائنہ کیا گیا جبکہ5کے آپریشن کئے گئے۔آئی جی جیل خانہ جات مرزا ملک مبشر احمد خان، ڈی آئی جی ملک سعید اللہ گوندل کی ہدایت پر سپرنٹنڈنٹ جیل غلام سرور لنگڑیال، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ رانا محمد لیطف نے سرجن پروفیسر ڈاکٹر افضال بشیر سے ڈسٹرکٹ جیل میں کیمپ کے انعقاد کی درخواست کی تھی جس پر وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ گجرات پہنچے، اسیران کا چیک اپ کیا جبکہ رانا رضوان ارشد (اسلام آباد) اور انیس راجپوت کی معاونت سے انہیں مفت ادویات فراہم کیں۔ ڈسٹرکٹ جیل کی انتظامیہ اور قیدیوں نے طبی کیمپ کے انعقاد پر پروفیسر ڈاکٹر افضال بشیر باجوہ، انکی ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

آج کا اخبار
اشتہارات