اسلامی جمعیت طلبہ کے زیر اہتمام ایجوکیشنل ایکسپو

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)اسلامی جمعیت طلبہ گجرات کے زیراہتمام گزشتہ روز ظہورالٰہی سٹیڈیم میں ایجوکیشنل ایکسپو کااہتمام کیاگیاایجوکیشنل  ایکسپو کااہتمام اسلامی جمعیت طلبہ گجرات کے ذمہ داران ناظم سیف اللہ طارق، حمزہ ریاض ودیگرذمہ داران نے کیاتھانمائش میں مختلف سکولز کالجز کے طلبا نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اسلامی جمعیت طلبہ کی ایجوکیشنل ایکسپومیں مختلف سٹالز لگائے تھے اس موقع پر تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کامظاہرہ کرنے والے طلباء کو وزٹ کرنیوالے مہمانان گرامی کوخصوصی شیلڈ دیئے گئے،ایجوکیشنل ایکسپو میں مضمون نویسی،تقاریر ودیگر مقابلہ جات کااہتمام کیاگیا اسلامی جمعیت طلبہ کی ایجوکیشنل ایکسپو میں ڈی پی او گجرات سید غضنفرعلی شاہ،جماعت اسلامی پنجاب کے امیرڈاکٹرطارق سلیم، ضلعی نائب امیرصدرکھاریاں بارسید ضیاء اللہ شاہ ایڈووکیٹ،الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدرمیاں عبدالشکور،ضلعی صدر راجہ ساجد شریف،چوہدری عمران انورسمیت دیگر شریک ہوئے اور نمائش کامعائنہ کیااوراسلامی جمعیت طلبہ کی کاوشوں کوسراہا 

آج کا اخبار
اشتہارات