راجہ شریف ساجد الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے صدر مقرر صوبائی صدر نے تقرری کی

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

گجرات(خبر نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب  کے صدررضوان احمد نے  جماعت اسلامی ضلع گجرات کے امیرچوہدری انصردھول ایڈووکیٹ سے مشاورت کے بعد راجہ ساجد شریف ایڈوکیٹ کو الخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کاصدرسیشن 2022-23مقررکردیاہے جماعت اسلامی کے عمائدین عہدیداران الخدمت فاؤنڈیشن کے ذمہ داران وسماجی شخصیات نے راجہ ساجد شریف کے لئے نیک خواہشات کااظہار کیااورانکے لئے دعائے استقامت کی راجہ ساجد شریف ایڈووکیٹ اس سے قبل جماعت اسلامی گجرات سٹی کے امیراورالخدمت فاؤنڈیشن ضلع گجرات کے جنرل سیکرٹری کے طور پر اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات