محکمہ زراعت کے زیر اہتمام گاؤں کھرانہ میں کسان اجتماع

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک)محکمہ زراعت توسیع کے زیر اہتمام موضع کھرانا تحصیل کھاریاں میں میگا کسان گیدرنگ کا انعقاد کیا جس میں ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ سمیت زرعی ماہرین نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ نے بتایا کہ میگا کسان سیمینار کا مقصد کسانوں کو گندم کی کاشت کے بارے جدید طریقوں، بیچ کا انتخاب، کھادوں کے استعمال اور بیماریوں کے خلاف زرعی ادویات کے استعمال کے بارے آگاہی فراہم کرنا ہے، زرعی ماہرین کسانوں کو گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید زرعی مشینری کے استعمال کے بارے میں مکمل رہنمائی فراہم کریں۔ ڈائریکٹر نے کہا ہے کہ اسموگ انسانی صحت کے ساتھ فصلوں کے لئے بھی نقصان دہ ہے،کسان بھائی فصلوں کو باقیات کو ہر گز مت جلائیں تاکہ ماحول کو صاف ستھر ا رکھا جاسکے۔

آج کا اخبار
Wait..! Newspaper05-12-2022 will be Update soon!.
اشتہارات