آصف علی بھٹی فرض شناس صحافی اور جماعت کیلئے ہمہ وقت متحرک ہیں، چوہدری طاہر ترکھا

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

گجرات (نمائندہ ڈاک) پاکستان مسلم لیگ کے راہنما چوہدری طاہر حسین ترکھا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ نوجوان صحافی آصف علی بھٹی کو میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستانیز کمیشن ضلع گجرات بننے پر دلی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ آصف علی بھٹی اوورسیز پاکستانیوں کا پیغام عام کرینگے چوہدری طاہر حسین ترکھا نے مزید کہا کہ ان کے میڈیا ایڈوائزر اوورسیز پاکستانی کمیشن بننے سے توقع کرتے ہیں کہ وہ اپنے فرائض بطریق احسن سرانجام دیتے ہوئے قائدین کے اعتماد پر پورا اتریں گے وہ ایک جرات مند اور بے باک شخصیات ملنسار انسان ہیں انہوں نے کہا کہ چوہدری صاحبان نے ہمیشہ مخلص ساتھیوں کی حوصلہ افزائی کی، آصف علی بھٹی اپنی خدمات کو مزید بہتر اور قائدین کی توقعات پر پورا اترینگے ۔

آج کا اخبار
اشتہارات