چوہدری حسین الٰہی سے عبد الحمید بٹ کی ملاقات، کڑیانوالہ کے ترقیاتی کاموں، مسائل بارے تفصیلی گفتگو

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

گجرات (آصف علی بھٹی سے) ایم این اے چوہدری حسین الٰہی سے مسلم لیگی راہنما و سابق ناظم عبدالحمید بٹ کی نت ہاؤس میں ملاقات، کڑیانوالہ کے ترقیاتی کاموں، مسائل بارے تفصیلی گفتگو کی، کڑیانوالہ میں نادرا سنٹر قیام، ڈگری کالج پراجیکٹس بارے آگاہ، گلیوں و نالیوں کی تعمیر کیساتھ لنک روڈ ز کے فنڈز پر شکریہ ادا کیا، عبدالحمید بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چوہدری وجاہت حسین،چوہدری حسین الٰہی،چوہدری سعادت نوا زاجنالہ کی قیادت میں کڑیانوالہ ماڈل قصبہ بن رہا ہے، عبدالحمید بٹ نے مزید کہا کہ کڑیانوالہ میں رہ جانے والی تمام گلیوں کو مرحلہ وار تعمیر کیا جائے گا کوئی بھی مسلم لیگی پریشان نہ ہو چوہدری حسین الٰہی نے اتنے فنڈز کڑیانوالہ کو دئیے ہیں کہ کڑیانوالہ کی ہر گلی تعمیر ہو سکے۔

آج کا اخبار
اشتہارات