لالہ اضل چڑیاولہ کی وفات بڑا صدمہ، ایک مسیحا سے محروم ہو گئے، عبد الوہاب منہاس

Published: 24-11-2022

Cinque Terre

کڑیانوالہ(شمشاد چوھدری سے) ضلع گجرات کی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیت لالہ چوہدری محمد افضل چڑیاوالہ کی وفات بہت بڑا صدمہ ہے اْن کی وفات سے ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے وہ ایک زندل دل غربیوں کے مسیحا تھے انہوں نے ساری زندگی مخلوق خدا کی خدمت کو اپنا شعار بنائے رکھا ہمارے ساتھ ان کا فیملی تعلق تھا بہت پیار اور چاہنے والی شخصیت تھے امریکہ میں جب بھی آتے وہ ہمارے بزرگوں کے ساتھ بڑا وقت گزارتے تھے ان خیالات کا اظہار صاحبزادہ عبدالوہاب منہاس نے کیا بلاشبہ وہ ایک توانا عوامی آواز تھے جہنوں نے خدمت تابعداری میں ہمشیہ اپنا آپ منوایا ایک شیفق مہربان اور خداترس انسان تھے غربیوں کے ہمدرد مظلوم کی ہمشیہ حمایت کرتے تھے آج ان کی وفات سے بڑا صدمہ پہنچا دعا ہے اللہ تعالیٰ اْن کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اس غم اور دکھ کی گھڑی میں ہم لالہ جی محمد افضل مرحوم کی فیملی کے ساتھ برابر کے شریک ہیں 

آج کا اخبار
اشتہارات